ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کی کانگریس میں انٹری 28ستمبر کو متوقع

کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کی کانگریس میں انٹری 28ستمبر کو متوقع

Sun, 26 Sep 2021 11:36:45    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)پنجاب اور گجرات میں آئندہ سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ دونوں ریاستوں میں وزرائے اعلیٰ کے بدلنے کے بعد دوسرے لیڈر بھی پالا بدلنے میں لگے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سی پی آئی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جبکہ گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی بھی کانگریس کا ہاتھ تھامنے کیلئے تیار ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں لیڈروں کے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان 28ستمبر کو کیا جاسکتا ہے۔حالانکہ اس سے پہلے 2اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیاگیا تھا۔ اسی ماہ سیاسی گلیاروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنہیا کمار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنہیا کمار ایک نہیں، بلکہ دو بار راہل گاندھی سے ملے ہیں۔


Share: